Fri
22
May
2026

اٹک : جلالیہ گائوں میں برآمدہ کی چھت گر گئی ، چھت گرنے سے 4 افراد ملبہ تلے دب گئے ، ایک افراد جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق جلالیہ گائوں میں برآمدہ کی چھت گرنے سے 4 افراد چھت کے ملبے تلے آ کر دب گئے موقع پر موجود عوام اور اُجالا ویلفیئر سوسائٹی غورغشتی کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 حضرو کے اہلکاروں نے جوائنٹ آپریشن کر کے چاروں افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ہے عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا ۔
