نعت کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت 5 ستمبر کو ہو گا 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز)قومی مقابلہ حسن نعت پاکستان نعت کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے 5 ستمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک نزدکمیٹی چوک انڈس بارہوٹل ( مڈل سکول ) اٹک شہر مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا جارہاہے مقابلہ میں 22 سال تک بچے اور 12 سال تک بچیاں شرکت کرسکتی ہیں بچوں کی حوصلہ افزائی ککیلئے انعامات بھی رکھے گئے ہیں آپ اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کریں مزید معلومات کیلئے ظفر محمود اعوان ایڈووکیٹ ضلع کچہری اٹک شہر 03135182182,03215182182 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔