حسن ابدال: کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے:مقررین

حسن ابدال:کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے۔کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم اپنی شہ رگ کی جانب کسی کو ناپاک نظر سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عسکری سیمنٹ کمپنی واہ کی انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ریلی عسکری سیمنٹ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین شاہر راہ تک گئی جہاں مقررین نے ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے اور اپنے مفادات کے لیے وہاں ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔مگر پاکستان کے عوام کسی صورت کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم بھارت کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری سمجھ رہا ہے مگر وہ یاد رکھے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہے۔ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔بعدازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
