جنڈ:بی ایچ یو کانی (مکھڈ)میں معصوم بچے کے بازوپر غلط انجکشن لگا دیا
ٹیکہ لگاتے ہوئے معصوم بچے کے بازو پر انجکشن آر پار کر دیا،نوٹس لینے کا مطالبہ
اٹک( مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل جنڈ کی دور افتادہ بنیادی مرکز صحت ( بی ایچ یو) ہسپتال یو سی کانی میں محکمہ صحت کے ناتجربہ کار عملہ کا ایک اور کارنامہ ۔ 23 ستمبر کو پیدا ہوئے والے شیر خوار کم سن بچے عادل ولد خالد اقبال ساکن مکھڈ شریف کو ٹیکہ لگاتے ہوئے معصوم بچے کے بازو پر انجکشن آر پار کردیا جیسے کسی جانور کو ذبح کیا جاتا ہے۔
شیر خوار بچے کے والدین نے وزیراعظم عمران خان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمارے معصوم بچوں کا خیال کیا جائے ۔یہ ہمارے گاؤں کا ہسپتال ہے جہاں کی حالت یہ ہے کہ بعض اوقات چوکیداروں تک لوگوں کو انجیکشن لگاتے ہیں۔
بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر ڈیوٹی پر آنا اس اس اپنی توہین تصور کرتے ہیں۔ بی ایچ یو میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی عدم دستیابی معمول ہے۔اس سلسلہ میں علاقہ کی سر کردہ شخصیات نے اس عوامی سنگین مسلہ ہرہر سطح پر آواز بھی اٹھائی تاہم نتیجہ صفر اور بے سودہے حکومت اس سلسلہ میں مؤثر پالیسی واضح کرے تا کہ لوگوں کی صحت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جارہا ہے یہ بندہو۔