Sun
21
Jun
2026

جنڈ: قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمار باز گرفتار ، 71690 روپے برآمد ، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ انجراَ غلام حسن نے ڈھوک میاں ڈھکی داخلی چھب میں ویران حویلی میں چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 6 قمارباز بہاول خان ولد تازہ گل ( مرحوم ) ، فیروز خان ولد سرفراز خان ، حسن جہانگیر ولد اصیل خان ،انتخاب عالم ولد گل ترین ( مرحوم ) ،محمدشہباز خان ولد عمران گل سکنائے میاں ڈھکی داخلی چھب ، عمر خطاب ولد منیر خان ساکن عالم لکڑمار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے داءو پر لگی رقم پڑ 15 ہزار 190 رو پے ، 5 موبائل مالیتی 56 ہزار 500 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
