گوردوار سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں آگ بھڑک اٹھی

آگ ویلڈنگ کے کام کے باعث لگی، ذرائع ، فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا 

حسن ابدال: سکھ مذہب کی عبادت گاہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کے شعلوں نے مرکزی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا عملے اور سکھ یاتریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا فائربریگیڈ کا عملہ پہنچنے سے قبل آگ پر قابو پا لیا گیا تھا آگ چھت پر ہونے والے ویلڈنگ کے کام کے باعث بستروں پر شعلہ گرنے سے لگی۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی اور دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ۔