ملک نصرت ماجھیا کے بھائی کی شادی ،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت 

ملک نصرت ماجھیا کے بھائی کی شادی کی تقریب میں ایم این اے میجر طاہر صادق و دیگر شریک ہیں

تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل، ایم این اے میجر طاہر صادق، ایم این اے ملک سہیل کمڑیال،سردار سلیم حیدر،ملک امانت راول،چنگیز خان و دیگر کی شرکت

فتح جنگ:فتح جنگ کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت رہنما میجر گروپ ملک نصرت محمود آف ماجھیاکے بھائی ملک عشرت محمود کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی۔

 استقبالیہ پر رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 تحریک انصاف میجر طاہر صادق ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف ، سابق ایم این اے زین الہٰی ، چیئر مین عطاء حسین ، ملک عنصر محمود سدریال ، حاجی رفعت حیات خان ، ملک عبد الراز ق ، سردار فرحت عباس پھتی خان ، سردار حماد اکرم ، ملک یوسف و دیگرتقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے ولیمہ کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال ، ممبران پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان فتح جنگ، ملک تیمور مسعود واہ کینٹ ٹیکسلا ،

 ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) آصف علی ملک ، ڈویژنل صدر پی پی پی سلیم حیدر ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی حاجی ملک ریاست سدریال ، ملک امانت خان راول ، ملک حمید اکبر خان اٹک ، چنگیز خان حضرو ، سابق تحصیل ناظم شفقت خان طاہر خیلی ، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت خان برہان ، سابق چیئر مین یونین کونسلز حاجی ملک اعظم پسوال ، سردار ممتاز حسین ماجھیا، جمریز خان حمید ، سردار مختار احمد خان، وقار لیاقت عرف عامر خان، سید زاہد حسین شاہ، احسن خان ملال ، سابق ناظمین قاضی امجد احمدال ، حاجی عامر مسعود خان اجو والہ ، فرانس کے معروف تاجر سردار ظہور اقبال تاجہ بارا ، ڈائریکٹر پنجاب کالج راجہ طاہر سلطان ، پرنسپل ملک محمد مسکین ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی ملک اعجاز ، نائب تحصیلدار چوہدری جہانگیر احمد ، گرداور زینب خان ، ڈی ایم او اٹک راجہ سلیم ، سی ای او محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، شبیر ملک اسلام آباد، اویس خان بنگو ، سردار حبیب انور خان ، ملک خاقان سدریال،

ملک عاسرخاقان، ملک عابد داؤد، بلال احمد خان، ڈاکٹر محمد اعجاز، ریاض گکھڑ،ملک سلیم ، ملک شاکر امین، شاہد بیگ، ڈاکٹر غلام یاسین، ڈاکٹر ربنواز مہورہ، اسد عطاری، قاری عبدالرحیم، سینئر صحافی و کالم نگار سردار سلطان سکندر، قاری ولی الرحمن ٹیکسلا، چیئر مین پریس کلب اٹک ندیم رضا خا ن، لالہ محمد صدیق، حافظ عبد الحمید خان، عدیل افضل خان، ملک سعادت ، نعیم یعقوب اعوان ، سید فرحت شاہ ، لیاقت باجوڑی ، سردار فرحت علی خان ، ایوب خان پنڈی گھیب سمیت علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔