حضرو، قاضی احمد اکبر نے ایجوکیشن سنٹر کیلئے4 کنال اراضی عطیہ کر دی

جتیال رقبہ میںاپنی زمین کے کاغذات سپیشل ایجوکیشن سنٹر ضلع اٹک کی فوکل سلمیٰ خاتون اور پرنسپل سنٹر حضرو کے حوالے
حضرو: سپیشل ایجوکیشن سنٹر حضرو کے سالانہ پروگرام میں کم وسائل کے باوجود معذور بچوں کی شاندار کارکردگی اور سہولیات کی کمی کے پیش نظر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے ایک تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر حضرو کے گونگے بہرے اور معذور بچوں کی تعلیم کیلئے جتیال رقبہ میں اپنی قیمتی 4 کنال اراضی عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔
جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہوں نے جتیال رقبہ میں اپنے نام پر موجود 4 کنال زمین سپیشل ایجوکیشن سنٹر حضرو کے نام منتقل کر دی جس کے کاغذات انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ضلع اٹک کی فوکل سلمیٰ خاتون اور پرنسپل سنٹر حضرو کو پیش کئے سپیشل ایجوکیشن سنٹر حضرو کی سالانہ تقریب میں طلبہ و طالبات سے جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا کر دیا گیا ہے کیونکہ ان معذور بچوں میں مجھے اپنے بچوں کے چہرے نظر آتے ہیں۔
قاضی احمد اکبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر اور ایک بس کیلئے حکومت پنجاب سے 12کروڑ روپے فنڈز کی خصوصی منظوری بھی لی ہے ایک بس پہلے سے موجود ہے جبکہ نئی بس سے مزید سہولت پیدا ہو جائے گی جتیال سنٹر میں ہونے کی وجہ سے ایک بس شرقی حضرو اور دوسری حضرو غربی حضرو کے طلبہ و طالبات کو سہولت دے گی جبکہ سپیشل بچوں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھاؤں گا ۔
