اٹک ،بے نامی جائیدادوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک ،بے نامی جائیدادوں سے متعلق اجلاس کی ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی صدارت کر رہے ہیں

ضلع بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپر یشن جاری، ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے:عشرت اللہ خان نیازی 

اٹک:  ضلع اٹک میں بے نامی جائیدادوں سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پرضلع بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپر یشن جاری ہے اور اس ضمن میں محکمہ مال کا عملہ خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔

 ضلع بھر کے عوام کےلیے اس سلسلہ میں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں بے نامی جائیدادوں کے متعلق حکومت سخت قانون سازی کر رہی ہے اور اس تمام عمل میں عوامی تعا ون کی ضرورت ہے۔

 اس سلسلہ میں ڈی سی آفس میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 03447277966 ہے بے نامی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات مہیا کر نے کیلئے اٹک کے عوام اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔