Fri
17
Apr
2026

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی ۔
پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں پاکستان کے کچھ بیٹسمینوں نے ایسے شاٹس کھیلے جو ان کی گیم نہیں ہے ۔ "افتخار احمد نے اپنے آپ کو خوب ایکسپریس کیا ۔۔ اسی طرح دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنے ٹیلنٹ کے مطابق کھیلنا چاہیے ۔"
انہوں نے مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے صرف اپنے اسٹائل کے مطابق اور حریف ٹیم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھیلیں ۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ ہےاور وہ اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔
