پنجاب کی واٹس اَپ پر ترقی ، عملاً کچھ نہیں ،چنگیز خان 

 پنجاب کی واٹس اَپ پر ترقی ، عملاً کچھ نہیں ،چنگیز خان 

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی سینیٹر چو ہد ر ی تنویر کی گھر کی دیوار گرانے پر پُرزور مذمت

حضرو( اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرو سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیزخان نے سینیٹر چو ہد ر ی تنویر کی گھر کی دیوار گرانے پر پُرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے دیوار گرا کر 88/90کی دہائی کی یاد تازہ کردی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چنگیزخان نے مزید کہا کہ سارہ پنجاب واٹس اَپ پر ترقی کررہا ہے جبکہ گرا6نڈ ریالٹی کچھ بھی نہیں،نجانے حکومت کے کون سے ایسے مشیر ہیں جو حکومت کو نان ایشو میں الجائے ہو ئے ہیں اور حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی،عوام کامسٗلہ اس وقت بجلی،آٹا اور گیس بنے ہوئے ہیں نہ کہ دیواریں گرانہ ہیں،چنگیزخان نے مزیدکہاکہ افسروں کو بھی جائز کام کرنے چائیے ،انہوں نے کہا کہ میں نے 18 سال نو کر ی میں دیکھا ہے کہ ناجائز کام کرنے والے افسروں پر جب بنتی ہے تو گرم جگہ پر کوئی پائوں نہیں رکھتا،نہ کوئی سینئر افسر ساتھ دیتاہے نہ ہی کوئی سیاسی ساتھ دیتاہے۔

 

،اس موقع پر چنگیزخان کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر جیسا شریف النفس آدمی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ دور کی بات وہ تو اپنی زمین بھی 10فٹ چھوڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہوتاہے۔