Thu
16
Apr
2026

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب)کامرہ مدینہ مال کے قریب نوجوان اپنے ہی گن کی گولی لگنے سے زخمی۔
گولی اسلحے کی صفائی کے دوران چل جانے سے لگی، جو 25 سالہ بابر ولد ہمایوں کے پیٹ میں میں جا لگی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اٹک کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔
مریض کو طبعی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں واقعہ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے پہلے پسٹل اپنی کان پٹی پر رکھی مگر گولی چل نہ سکی ، دوبارہ کلاشنکوف اپنے پیٹ میں رکھ کر ٹریگل دبا دیا جس سے لگتا ہے وہ خود اپنے آپ کو گولی ماری گئی ہے تاہم واقعہ کی وجوہات کا پتا نہ چل سکا۔
