صوبائی وزیر کرنل(ر) انور سے ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی ملاقات

صوبائی وزیر کرنل(ر) انور سے ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی ملاقات

ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 5 ملک جمشید الطاف نے  تحصیل جنڈ کے مسائل ، بے روزگاری ، مہنگائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کی سست روی سے آگاہ کیا

جنڈ/ پنڈی گھیب (ڈیلی اٹک نیوز ویب) رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 5 تحصیل جنڈ ملک جمشید الطاف نے وزیر مال پنجاب حلقہ پی پی 4 پنڈی گھیب سے رکن پنجاب اسمبلی کرنل ملک محمد انور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے 

انہیں پسماندہ تحصیل جنڈ کے مسائل ، بے روزگاری ، مہنگائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کی سست روی سے آگاہ کیا ۔

 

دونوں سیاسی شخصیات نے جنڈ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا وزیر مال پنجاب نے کہا کہ جنڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔