اٹک، صاحبزادہ پیر محمد اکرام الحق حقانی رشتہ ازدواج میں منسلک 

اٹک، صاحبزادہ پیر محمد اکرام الحق حقانی رشتہ ازدواج میں منسلک 

ولیمہ کی تقریب کی صدار ت مفتی پیر صاحبزادہ محمد اظہار الحق حقانی نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حقانیہ نقشبندیہ مر شد آبادہٹیاں اٹک نے کی

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) صاحبزادہ پیر محمد اکرام الحق حقانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریبات مرشد آباد ہٹیاں اٹک میں منعقد کی گئی تقریب کی صدار ت مفتی پیر صاحبزادہ محمد اظہار الحق حقانی نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حقانیہ نقشبندیہ مر شد آبادہٹیاں اٹک نے کی جبکہ صاحبزادہ احتشام الحق نے تقریب کا انتظام کیا ۔

ولیمہ کی تقریب میں شہزادہ غلام سرور ، رانا محمد رمضان حقانی آف اٹلی ، شیخ شیر ، حاجی محمد شیخ عارف لاہور ، علماء و مشاءخ ، دولہا کے دوستوں ، رشتہ داروں ، سیاسی سماجی شخصیات

 

اور معززین علاقہ سمیت ملک اور بیرون ممالک سے مریدین نے بھی شرکت کی انہوں نے اس پر مسرت موقع پرصاحبزادہ پیر محمد اکرام الحق حقانی کو دلی مبارکباد پیش کی ۔