فتح جنگ گیس پریشر میں کمی، عوام سوئی گیس آفس کے باہر سراپا احتجاج

فتح جنگ گیس پریشر میں کمی، عوام سوئی گیس آفس کے باہر سراپا احتجاج

ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد کی مداخلت پر احتجاج عارضی طور پر موخر، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے جو سروے کرایا ہے اس پر فوری عمل کیا جائے، مظاہرین

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب)فتح جنگ گیس کے پریشر میں کمی عوام سراپا احتجاج چولہے ٹھنڈے ،بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے لگے لوگ سوئی گیس آفس پہنچ گئے ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد کی مداخلت پر احتجاج عارضی طور پر موخر تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کے پریشر میں کمی ہوجاتی ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پریشر نہ ہونے سے صبح ناشتہ نہیں بن سکتا اور بغیر ناشتے کے بچوں کو سکول جانا پڑتا ہے گذشتہ سال عوامی احتجاج پر سوئی گیس کے پریشر کو بہتر کردیا گیا تھا امسال پھر سردیاں پڑتے ہی پھر پریشر کم ہوگیا محکمہ سوئی گیس کے افسران کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود مسلہ جوں کا توں ہی رہا گزشتہ روز محلہ چاندنی چوک کے باسیوںنے سابق کونسلر یعقوب اعوان ، بابو نور محمد،ڈاکٹر یعقوب،ماسٹر اسحاق،پرویزاور دیگر کی قیادت میں تنگ آکر سوئی گیس کے دفتر میں جاکر احتجاج کیا اور بھر پور نعرہ بازی کی ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان ،سابق کونسلر عابد عزیز خان ایڈووکیٹ ،سماجی ورکر ملک رفاقت اعوان ،جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق قادری موقع پر پہنچ گئے۔

 

 ایم پی اے سردار افتخار احمد خان نے سوئی گیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرکے فوری طور پر پریشر بڑھوا دیا۔ اور ہدایت کی کہ اس مسلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرایا جائے ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے جو سروے کرایا ہے اس پر فوری عمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات دور ہوسکیں اس موقع پر مظارین نے کہا کہ ایم پی اے سردار افتخار احمد خان کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کررہے ہیں لیکن اگر مسئلہ مستقل حل نہ ہوا تو بچوں اور خواتین کے ہمراہ بھر احتجاج کریں گے اور سوئی گیس آفس کے باہر دھرنا بھی دینگے ۔