بلدیاتی الیکشن میں ہمارا گروپ بھر پور حصہ لے گا ، ملک امین اسلم

تمام حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا اجراء ہو گا جہاں پی ٹی آئی کے امیدار کامیاب نہیں ہو سکے وہاں ٹکٹ ہولڈرز کی صوابدید پر فنڈز دئیے جائیں گے
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز ویب)مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پوری دنیا کا مسئلہ ہے پاکستان میں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پانچ نکاتی انقلابی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں بلدیاتی الیکشن میں ہمارا گروپ بھر پور حصہ لے گا عوام کو بنیادی ضروریات کی مناسب نرخوں پر فراہمی کیلئے حکومت نے6،ارب روپے کی سبسڈی دی ہے 2020پاکستان کی تعمیر و ترقی وخوشحالی کا سال ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے اٹک کے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے ہم پانچ نکاتی انقلابی ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہے ہیں دس ارب درخت لگانے کے علاوہ الیکٹرک وہیکل متعار ف کروا دی گئی ہے برقی گاڑیوں کی تیاری اور پلاسٹک بیگ پر پابندی سے کافی مسائل حل ہونگے پلاسٹک شاپر پر پابندی کا اطلاق بتدریج پورے ملک پر کر دیا جائے گا پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں اس پر عمل درآمد کا آغا ز ہو گیا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کلین اینڈگرین پروگرام کے تحت 30شہروں کے درمیان مقابلہ کروارہے ہیں جسے مختلف پوائنٹ سے مانیٹر کیا جا ئے گا انھوں نے کہا کہ سیلابی پا نی کے بہتر استعمال کیلئے اور اس کے سٹوریج کیلئے بھی پالیسی وضع کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی ضروریات کی اشیاء آٹا گھی چینی کی سستے داموں فراہمی کیلئے حکومت نے چھ ارب روپے کی سبسڈی دی ہے مصنوعی بحران اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے پاکستان میں ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بہت سے ممالک جن میں برطانیہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہمارا گروپ بھر پور حصہ لے گا جس کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں ملک امین اسلم نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں کوئی فارورڈ گروپ نہیں کچھ ممبران کے تحفظات اور مسائل تھے جن کو بخوبی حل کرلیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے خود تمام ممبران کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے ممبران اسمبلی مطمئن ہیں انھوں نے کہا کہ 2020پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا جلد ہی تمام حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا اجراء ہو گا جہاں پی ٹی آئی کے امیدار کامیاب نہیں ہو سکے وہاں ٹکٹ ہولڈرز کی صوابدید پر فنڈز دئیے جائیں گے ۔
