سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق گل اوکاڑہ جیل ٹرانسفر

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق گل اوکاڑہ جیل ٹرانسفر

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ شیخ محمد اکرام کوسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک مقرر 

  اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق گل کی ٹرانسفر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں کر دی گئی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کیں۔ اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کے علاوہ جیل میں حکومتی رٹ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جیل مینیوئیل پر عمل درآمد کے لیے انہوں نے نمایان کردار ادا کیا۔۔ ان کی تعیناتی کے دوران سابق چیئرمین میٹرو راولپنڈی محمدحنیف عباسی، کے علاوہ متعدد سیاسی رہنما اور تحریکِ لبیک کے بیسیوں کارکنوں کو اٹک جیل میں قید رکھا گیا لیکن انہوں نے ہر قسم کے سیاسی اثر و رسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق ادا کیے۔ 

 

جبکہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ شیخ محمد اکرام کوسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک مقرر کیا گیا ہے۔