حضرو، محلہ علی آباد سٹرک عرصہ دراز سے تالاب میں تبدیل 

حضرو، محلہ علی آباد سٹرک عرصہ دراز سے تالاب میں تبدیل 

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز)محلہ علی آباد سٹرک عرصہ دراز سے تالاب میں تبدیل ،گزرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

سابقہ حکومت میں بھی مذکورہ سڑک کو نظر انداز کیا گیا جبکہ موجود حکومت بھی اس جانب توجہ نہیں دے رہی اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے مختلف دیہاتوں ،لکوڑی،اصغر ،سلیم خان ،ابابکر کو جانے والی مصروف ترین شاہراہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی بدولت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ،محلہ علی آباد کے مقام پر نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر ہر وقت کھڑا پانی تالاب کی شکل میں موجود رہتا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے ملحقہ دیہاتوں 

 

کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حضرو شہر کے رہائشی حضرو بابا قبرستان جانے کیلئے اس سڑک سے گزرتے ہیں جہاں کھڑے پانی سے انہیں سخت دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اہل دیہہ و سماجی کارکن حافظ ساجد ،تسلیم خان و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلہ علی آباد میں گزشتہ کئی سالوں سے نکاسی کا انتظام موجود نہ ہے جس کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی ہمارے علاقہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اب پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی اس علاقہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ مذکورہ سڑک و محلہ علی آباد میں نکاسی کے انتظامات کو بہتر بنائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے لوگوں کی مشکلات دور ہو سکیں ۔