ڈپٹی کمشنر اٹک کا غور غشتی کا دورہ ،گائوں کے مختلف علاقے سیل

ڈپٹی کمشنر اٹک کا غور غشتی کا دورہ ،گائوں کے مختلف علاقے سیل

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) ڈی ایس پی حضرو محمد اسلم ڈوگر کاڈپٹی کمشنر اٹک کے ہمراہ غورغشتی گاؤں کا دروہ ۔کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کے گاؤں میں سیل کئے گئے علاقوں کا جائزہ لیا۔DSP 

حضرو نے ڈی سی اٹک کو بریف کیا کہ نگرانی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورلوگوں کی نقل و حرکت روکنے کی لیے چیک پوسٹ بنائی جائیں گی تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔علاوہازیں  غورغشتی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کے تعلق میں آنے والے افراد کے خون کے نمو نے حاصل 

 

کرکے بھجوا دیے گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے شخص کے محلے کی تین گلیوں جن میں 60گھر اور 230افراد کو مکمل لاک ڈاؤ ن کردیا گیا ہے اور علاقے کی سخت نگرانی جاری ہے۔