فتح جنگ میں خاوند کے ہاتھوں بیوی آشنا سمیت قتل 

فتح جنگ میں خاوند کے ہاتھوں بیوی آشنا سمیت قتل 

فتح جنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) فتح جنگ کے نواحی گائوں رتوال میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا 

مبینہ ذرائع کے مطابق سفیان جسکی 6ماہ قبل (ش) سے شادی ہوئی تھی کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا ۔مقتولہ (ش) بی بی کے مقتول نعمان سے تعلقات تھے

۔آج مقتول نعمان (ش) سے ملنے اس کے گھر گیا تو (ش) کے شوہر سفیان نے ان کو دیکھ لیا جو طیش میں آگیا اور آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کےاپنی بیوی (ش) اور نعمان دونوں کو قتل کر دیا ۔دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم 

 

کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا گیا۔