اٹک، شکیل احمد خان مرحوم کےایصال ثواب کیلئے محفل شبینہ و نعت کا اہتمام

اٹک ( بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) معروف صحافی تفسیر احمد خان اور محکمہ صحت کے ملازم جہانگیر احمد خان کے بھائی ٹرانسپوٹر امتیاز احمد ، خالد محمود محکمہ صحت کے ملازم کے بھانجے
، مرید عباس پٹواری کے کزن اور سائل ٹینٹ سروس کے مالک شکیل احمد خان کی محفل چہلم ان کے آبائی گاؤں شیں باغ میں ادا کی گئی محفل چہلم کی تقریب سے قبل محفل نعت منعقد کرائی گئی جس میں ملک بھر سے معروف نعت خواں حضرات جن میں حافظ سید بلال شاہ ، حافظ محمد رمضان سہرودری ، فیصل نقشبندی ، حافظ طاہر نقشبندی پنڈوال و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کی جبکہ رات بھر محفل شبینہ میں تکمیل قرآن کی سعادت میں حافظ فضل خان ، حافظ زبیر ، حافظ حمزہ ، حافظ عاقب ، حافظ فہد کے حصہ میں آئی بعد تکمیل قرآن کریم جبکہ اس دوران قلوب کو گرما دینے والا اصلاحی بیان حضرت علامہ مفتی حسن خان نعیمی نے کیا جس کے بعد دعا ہوئی جس میں مرحوم شکیل احمد خان کی روح کے ایصال ثواب کیساتھ ساتھ امت بھر کے مرحومین کیلئے دعا کی گئی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
محفل چہلم میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی سعید آفریدی کے علاوہ معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
