اٹک، دریائےہروکےقریب سنجوال گائوں کا نوجوان قتل

اٹک، دریائےہروکےقریب سنجوال گائوں کا نوجوان قتل

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک ڈیلی اٹک نیوز) دریائے ہرو کھلا وٹہ کرکٹ گراونڈ کے قریب سنجوال گاوں کے 18 سالہ نوجوان کا لرزہ خیز قتل

پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچ گئیں، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل
تفصیلات کے مطابق دریائے ہرو کھلا وٹہ کرکٹ گراونڈ کے قریب سنجوال گاوں کے 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا، قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیں۔وقوعہ کی جگہ ایس ایچ او عابد قریشی کی قیادت میں پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی ابتدائی تفتش اور 

 

 

رپورٹ کی تیاری کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔