پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات، ہلاکتیں 312 ہو گئیں

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 447کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں
ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14504تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 اور پنجاب سندھ میں 95 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 90 کیسز 4 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ اس وقت تک 157223افراد کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے جبکہ3233 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
