پاکستان میں کورونا سے مزید 32 اموات، 1486 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 32 اموات، 1486 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے
اموات کی مجموعی تعداد 3590 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 181088 تک پہنچ گئی
ملک میں کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3590 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 181088تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1435 اور سندھ میں 1089 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 821 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 1486 کیسز اور 32 ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں جن میں پنجاب سے 1204 کیسز اور 28 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 250 کیسز اور 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1204 کیسز اور 32 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66943 اور اموت 1435 تک جا پہنچی ہے۔
پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19100 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 250 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10912 اور اموات 101 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 845 اور اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 348 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں اتوار کو کورونا وائرس کے باعث مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1089 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 69628 تک جاپہنچی ہے جب کہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 36278 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 821 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 21997 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 6536 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 9475 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3650 ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اتوار کو کورونا کے باعث ایک شہری انتقال کرگیا جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1288 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 865 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
