ضلع اٹک میں کورونا کے مزید3 مثبت کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد531 ہو گئی 

ضلع اٹک میں کورونا کے مزید3 مثبت کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد531 ہو گئی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 531 ہوگئی ہے۔

اس وقت تک ضلع اٹک میں کورونا سے 18افراد فوت ہوئے جبکہ339 افراد صحت یاب ہوئے اور 07افراد زیر علاج ہیں۔ ضلع اٹک میں گھروں میں167افرادقر نطینہ میں ہیں۔7458 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3877 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے3085 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور261 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ 

 

گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے03مشتبہ مر یض داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔کوورناوائرس کے 52 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 531 مثبت کیسز میں سے 18،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 01 اور ہسپتالوں سے باہر 33 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔