Sun
19
Apr
2026

ابو ظبی(صباح نیوز)قومی ٹیم کے نوجوان کرکٹر شاداب خان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں چھکا لگا کر پاکستان کو وننگ ٹریک پر لانے والے شاداب خان کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے نمائندوں نے یورین ٹیسٹ کے لیے بلایا۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں مین آف دی میچ رہنے والے شاداب خان کو میڈیا سے گفتگو کے لیے آنا تھا لیکن ڈوپ ٹیسٹ دینے کی وجہ سے انہیں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے فہیم اشرف کو میڈیا بریفنگ کے لیے لایا گیا۔
