سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور کشمیر کا جاگراں پراجیکٹ کا دورہ
نیلم (بیورورپورٹ)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ملک ابرار احمد ، ممبران قومی اسمبلی جنید اکبر، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اسلم ،شمس النسائ، خلیل جارج، ِسیکرٹری سٹینڈنگ کمیٹی نسیم خالد، آزادکشمیر کے سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری ورکس طارق شعلہ، سیکرٹری پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملک اسرار احمدکے ہمراء جاگراں فیز ٹو کے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہیں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیراتی کمپنی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کو مقررہ معیاد کے اندر اندر مکمل کیا جائے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں آسانی پیدا ہوسکے۔دریں اثناء انہوں نے لائن آف کنٹرول کے علاقے کیرن سیکٹر کا دورہ بھی کیا ۔اس موقع پر ملک ابرار نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
