نیلم، پٹواری نے غریب شہری کی زندگی اجیرن بنا دی

نیلم (بیورو رپورٹ) کیل سیری کا رہائشی فروز الدین انصاف کے حصول کے لئے کشمیر میڈیا فورم نیلم پہنچ آیا اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال شاردہ میں تعینات پٹواری سردار محمود نے میری زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جھوٹی اور من گھڑت رپورٹیں دے کر میرے خلاف عدالتوں میں کیس کروائے جا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں نے 1979میں کیل سیری کے مقام پر ایک کاپ مسماة سپوری ،گڈی ،اور خاتون نامی خواتین سے خریدی جس کا اقرار نامہ تحریری طور پر 1988کو کیا گیا اب جبکہ متعلقہ خواتین کے دور کے رشتہ داروں منیر ولد فضل الرحمان ،عنائت اﷲ ،ثنا ء اﷲ پسران غازی الدین ساکنہ کیل سیری نے پٹواری سردار محمود سے مل کر میرے خلاف عدالت میں کیس کیا جو بے بنیاد ہونے کی وجہ سے عدالت نے خارج کر دیا مگر ان افراد نے میرے خلاف پٹواری سے مل کر غلط رپورٹ لکھواتے ہوئے دبارہ کیس کر دیا اور مجھے شاردہ کچہری میں کھڑے ہو کر سرے عام مکان میں جلا کر راکھ کر دینے کی دھمکیاں دی گئی میری غیر موجودگی میں میرے گھر بچوں اور خواتین کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی لہذا مجھے ان افراد سے جان کا خطرہ ہے مجھے اور میرے بال بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے کیوں کہ یہ پیشہ ور عادی مجرم ہیں علاقے میں ان کی شہرت اچھی نہیں ہے لہذا میں ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد ،ایس پی نیلم چوہدری محمد امین سے اپیل کرتا ہوں کہ ان افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال شاردہ میں تعینات کرپٹ اور بد یانت پٹواری سردار محمود کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔