ہم سیاست کو نبوت کی میراث سمجھتے ہیں، سردار بشارت بادشاہ

ارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف چلندراٹ مجاہد آباد جہالہ کا تعارفی پروگرام پاکستان تحریک انصاف وارڈ چلندراٹ کا ایک مختصر اور پُر وقار تعارفی پروگرام بمقام  مجاہد آباد جہالہ منعقد ہوا۔تقریب کی صدارت پی ٹی آئی دوبئی کے مرکزی رہنما سردار طاہر عباسی جبکہ پروگرام کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور تحریک آزادی کے نامور سپوت سردار گُل بادشاہ کے فرزند اور مرکزی رہنما سردار بشارت بادشاہ تھے۔سردار بشارت بادشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صرف پی ٹی آئی ہی ایک امید کی کرن ہے جو بالاتفاق نبی آخر الزماںۖ کی سیاست اور خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے۔ہم سیاست کو نبوت کی میراث سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پرانے بتوں اور سیاسی لٹیروں سے جان چھڑا کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں اور ہمارے دست وبازو بنیں۔اُنھوں نے الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے اس شکست سے سبق سیکھا ہے اور غلطیوں کی اصلاح کا موقع ملا ہے۔تقریب کے منتظمین صدر پی ٹی آئی یو سی ملوٹ راجہ دلدار خان ،راجہ حبیب فرید  اور راجہ جاوید اقبال نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان جو نئے پاکستان کی منزل ہے کے لیے دن رات ایک کریں گے اور علاقائی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر نئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنان کو مقررین کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ۔تقریب سے نوجوان رہنما ڈاکٹر عبد الماجد افضل نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام میں پی ٹی آئی  وارڈ چلندراٹ کی باڈی  کا اعلا ن بھی کیا گیاجس کے مطابق صدر راجہ حبیب فرید جنرل سکریٹری راجہ طالب عزیز، سینئر نائب صدر راجہ سید حسین خان ،نائب صدر راجہ شاہد خلیل باچھاڑ، نائب صدر دوم راجہ رضوان شبیر نلہ چلندراٹ ،سکریٹری مالیات راجہ جاوید اقبال خان  اور سوشل میڈیا نیٹ ورک سے راجہ کلیم کریم، راجہ شفقت ممتاز،راجہ مسعود عالم اور راجہ مدثر حیات جبکہ فنڈنگ کمیٹی کے سربراہ راجہ شفقت ممتاز راجہ آصف کمال اور راجہ کلیم کریم کے نام شامل ہیں۔