Fri
17
Apr
2026
آٹھ مقام (بیورو رپورٹ) وادی نیلم میں سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی گئی عوام کا اظہار تشکر۔اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام راجہ عظیم علی خان نے بتایا کہ لائن اف کنٹرول پر کشیدگی کی وجہ سے مبینہ حفاظتی اقدامات کے اٹھائے گئے تھے۔ ارمی حکام حکومت اور انتظامیہ نے نیلم میں سیاحوں کی امد پر عارضی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جس پر وادی نیلم میں برف برباری اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی امد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دو روز قبل سول سوسائٹی اور سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں نے مبینہ پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جسسے قبل ہی حکام نے پابندی اٹھا لی ہے عوامی حلقوں نے حکومت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
