سماہنی: بڑھو میں دوہرے قتل کیس کے ملزموں کی ضمانت منظور

میرپور(بیورو رپورٹ) شریعت ایپلانٹ بینچ عدالت العالیہ آزاد جموں کشمیر کے جسٹس محمد شیراز کیانی نے سماہنی بڑھو دوہرے قتل کیس کے ملزم خانزادہ خان کی ضمانت منظور کرلی ،ملزم کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر بھمبر جیل سے رہا کر دیا گیا ملزم کی جانب سے ممتاز قانون دان راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی  تفصیلات کے مطابق ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ بھمبر میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا کہ انہوں نے گھات لگا کر ناہید حسین اورشاہد وسیم کو قتل کر دیا  ھے جس پر ملزمان نے ضلعی فوجداری عدالت بھمبر میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 12/9/2017کو دائیر کی اور عدالت 25/10/2017 کو دو ملزمان  قیصر عرف محمود اور محفوظ عرف عجائب کو 5/5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزم خانزادہ خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی چنانچہ ملزم نے ضلعی فوجداری عدالت بھمبر کے فیصلہ کے خلاف شریعت ایپلانٹ بینچ عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر میں9/11/2017کو درخواست ضمانت دائیر کی  جس پر عدالت نے9/2/2018  کو فیصلہ سنا دیا ملزم کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی  ملزم کو بعد ازاں مچلکے جمع کرانے پر بھمبر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ مستغیث کیطرف سے چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔