سپریم کورٹ نے ایمز میں 34آسامیوں پر تقرریاں کالعدم قرار دیدیں
مظفرآباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ایمزمیں 34اسامیوں پر بدوں ٹیسٹ انٹرویو تقرریاں کالعدم قراردے دیا' ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار،امیدواران کا خلاف قواعد تعینات ملازمین کو فارگ کرکے تحت قواعد تقرریوں کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقامی نوجوانوں راجہ شاھد رشیدخان اور سجادحیدر نے یہاں میڈیا کو بتایاکہ محکمہ صحت عامہ نے عباس انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز میں غیرقانونی طورپر بدوں ٹیسٹ انٹرویو34آسامیوں پر تقرریاں کی تھیں جس کے خلاف اہل امیدواروں نے عدالت العالیہ سے رجوع کیا، عدالت العالیہ نے محکمہ صحت کی جانب سے غیر قانونی تقرریوں کو کالعدم قراردیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی، سپریم کورٹ نے تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھا اور محکمہ کو ہدائت کی کہ وہ غیرقانونی تقرریاں منسوخ کرکے تحت قواعد تقرریاں کرے۔ مقامی نوجوانوں راجہ شاھد رشیدخان اور سجادحیدراعوان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ صحت عامہ میں کی گئی تمام غیرقانونی تقرریاں منسوخ کرکے آسامیاں مشتہر کی جاکرفی الفور ٹیسٹ انٹرویو کال کئے جائیں تاکہ اہل ا میدواروں کی تعیناتیاں عمل میں لائی جاسکیں۔
