پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنیکا معاملہ بھارت سے بھرپور انداز میں اٹھایا جائے،لطیف اکبر

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر)پا کستا ن پیپلز پا رٹی آ زاد کشمیر کے صدرچوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ بھا رت میں پا کستا ن کے سفا رت کا روں کو ہرا سا ں کر نے سے بھا رت کے سیکو لر ازم اور جمہوریت کی علمبردار ہو نے کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے مو دی سر کا ر کی جا نب سے پا کستا نی سفا رتکا روں اور ان کے بچوں کو ہراساں کر نا غیر مہذبا نہ عمل ہے جو کہ سفا ر تی آ داب کی سنگین خلا ف ورزی ہے ہم بھا رت کے اس اقدام کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے حکو مت پاکستا ن سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ بھا رتی حکو مت یا بھا رت کے پاکستا ن میں سفیر کے سا منے یہ معاملہ اٹھا ئے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات پاکستا ن پیپلز پا رٹی برطا نیہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل و بر طا نوی کو نسلر اظہر اقبا ل بڑالوی کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ہے کیا ۔عشائیے میں سابق صدر آ زاد کشمیر سر دار محمد یعقوب خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور سابق سینئر مشیر حکومت چوہدری محمد ریا ض ، پی پی پی کے مر کزی رہنما رضوان قریشی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ ذوالفقار علی ، سردار گل نواز خا لق ،ڈپٹی سیکرٹری اطلا عات سیدعزادار حسین کاظمی، پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر کے رہنمائوں اشفاق چیچی، رب نواز طاہر ،حافظ طارق ، چوہدری عارف ، محمد خان آ ف قطر ، محمد نسیم آ ف سعودی عرب اور دیگر نے شر کت کی ۔ چو ہدری لطیف اکبر خان نے مسلم لیگ (ن) کے نا اہل وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مو جو دہ کٹھ پتلی وزیر اعظم شا ہد خا قان عبا سی کی کمزور ترین خا رجہ پا لیسی کی وجہ سے پاکستا ن کانا م، تا رکین وطن ،طلبا ء حتیٰ کہ سفا رتکا ر بھی روز بروز بد نا م اور تنہا ئی کاشکا ر ہو رہے ہیں ۔انہوں نے بر طا نیہ قطر اور سعودی عرب سے آ ئے ہو ئے مہما نوں کو یقین دلا یا کہ پاکستا ن پیپلز پا رٹی جلد ہی اقتدار میں آ کر عالمی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کر ے گی ۔ما ضی میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محتر مہ بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آ صف علی زرداری کے اقتدار میں پاکستا ن کا بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ مقام رہا ہے ،پیپلز پا رٹی نہ صرف ملکی سطح پر وفاق کی ایک علا مت ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دنیاایک اعلیٰ جمہو ری پا رٹی کے طور پر قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے۔ سابق صدر آ زاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک محنت و مشقت کر کے مختلف مما لک میں کا روبا ر میں تا رکین وطن نے اہم مقام بنا لیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک تا رکین وطن ہمارے سفیر ہیںجو کہ اپنے خطے کی نہ صرف نما ئندگی کر تے ہیںمسئلہ کشمیر میںعالمی حما یت بھی حا صل کر تے ہیں جبکہ ملک میں خاصی رقم زر مبا دلہ کے طور پر بھیجتے ہیں جو کہ ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کر تی ہے۔ انہوں نے چوہدری لطیف اکبر اور بیرون ممالک سے تشریف لانے والے مہما ن گرا می اظہر اقبا ل بڑالوی ، محمد خان اور محمدنسیم کا شکر یہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ملک و قوم کا نا م روشن کر نے اور مقاصد کے حصول کے لئے اپنی کو ششیں جا ری رکھیں گے۔ اس موقع پر اظہر اقبا ل بڑا لوی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت کا مشکو ر ہوں کہ انہوں نے بر طا نیہ جیسے اہم ترین ملک میں مجھے پا رٹی کے سیکرٹری جنرل جیسی اہم ذمہ داری دی ہے میں ان کے اعتما دپر پورا اترنے کی کو شش کروں گا اور شکر یہ ادا کر تا ہوں چوہدری لطیف اکبر اور ان کے سا تھیوں کا کہ انہوں نے میری حوصلہ افزائی فر ما ئی اور میں اس عزم کا اعادہ کر تا ہوں کہ وہ پنے فرائض بخوبی سر انجا م دیں گے اور مسئلہ کشمیراجا گر کر نے میں بھر پور کر دار ادا کریں گے ۔
