بچے قوم کا مستقبل اور اسے سنوارنے میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے: سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اٹک:سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے الصادق پبلک سکول اٹک شہر کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اس مستقبل کو سنوارنے میں والدین اور اساتذہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے. آج جس طرح بچوں نے یہاں سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کو مظاہرہ کیا ہے وہ کسی بھی بڑے شہر کے سکولوں سے کم نہیں. فوجی وردی میں ملبوس بچوں نے جس طرح وطن اور پاک فوج سے محبت کے جذبے کا اظہار کیا وہ وطن عزیز کے دشمنوں کے لئے نوجوان نسل کی طرف سے واضح پیغام ہے. جنگ کا راستہ کبھی بھی امن کی طرف نہیں جاتا اور آج کل انڈیا خطے میں جو کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اسے اگر کوئی غلط فہمی ہے تو وہ دور کر لیں اس کا مقابلہ مسلمان قوم سے ہے جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ اس ملک کی سرحدوں کے محافظ ہیں تقریب میں چیئرمین ایم سی اٹک شیخ ناصر محمود, وائس چیئرمین ملک محمد نعیم, شیخ سہیل امین, ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق, تحصیل جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان بولیانوال, شیخ حامد قدوس, شیخ بلال, کونسلر طارق ولیم و دیگر بھی موجود تھے
