Sat
18
Apr
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہا کیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کیلئے مزید آزمائش کھڑی کردی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر ابھی نندن کو چند ہفتوں کیلئے چھٹی پربھیج دیا گیا ہے اور اس کے بطور پائلٹ ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے واپسی کے بعد بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
