ایم سی حسن ابدال کی دکانیں الاٹ کرا کر آگے کرایہ پر چڑھا دی گئیں

حسن ابدال: بااثر لوگوں نے ایم سی کی دکانیں الاٹ کرا کر آگے کرایہ پر چڑھا دیںدوسرے لوگوں سے زےادہ کرایا وصول کیا جا رہا ہے اےم سی کی جائےداد سے ہزاروں روپے ماہانہ گھر بےٹھے لے رہے ہےں چارج سنبھالتے وقت حلف اٹھاےا تھا کہ مےں اس ادارے کے مفادات کا تحفظ کروں گا ، ہر فورم پر قبضہ مافےا کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں ، قانونی جنگ لڑنا مےرا فرض منصبی ہے۔ ان خےالات کا اظہار چےئرمےن اےم سی حسن ابدال ظہےر احمد خان بھٹےانوالہ نے اپنے دفترمےں اےک پرےس کانفرنس کے دوران کےا۔ اس موقع پر چےف آفےسر ساجد علی خان ، کونسلرز ےاسر دلاور خان ، سرفراز علی خان ، محبوب الہیٰ و دےگر بھی موجو د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف واٹر سپلائی کا ماہانہ خسارہ 20لاکھ روپے تک ہے مےں اپنی جےب سے پےسے خرچ کر کے ادارے کے بعض معاملا ت چلا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی جائےداد پر چند خاندانوں نے قبضہ کر رکھا ہے اس وقت مارکےٹ کرائے دس سے بےس ہزار روپے ہےں اور بعض جگہوں پر اس سے بھی زائد ہےں لےکن ےہ لوگ ا ےم سی کی ان دکانوں کو کرائے پر لگا کر ہزاروں روپے کا ماہانہ فائدہ اٹھا رہے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے خاموش رہنے کےلئے دھمکےاں مل رہی ہےں لےکن مےں ےہ دباﺅ برداشت نہےں کروں گا ۔ اس موقع پر چےف آفےسر ساجد علی خان نے بتاےا کہ ہماری 167دکانےں مختلف لوگوں کے پاس ہےں جنہےں بےس ، تےس اور چالےس سال تک ہو گئے ہےں ان لوگوں نے اس وقت معمولی کرائے پر دکانےں حاصل کی تھےں لےکن اب مارکےٹ مےں کرائے کافی حد تک بڑھ چکے ہےں ۔ اگر ےہ لوگ ہمارے ساتھ تعاون کرےں تو ادارہ خسارے سے نکل سکتا ہے ۔ اس موقع پر موجود تمام کونسلرز نے چےئرمےن اےم سی کے مﺅقف کی تائےد کی اور ہر صورت ان کا ساتھ دےنے کا اعلان کےا۔