حضرو:چھچھ میں سودکا کاروبار عروج پر ،ایکشن لیا جائے:فہد میر

حضرو :حضرو کی معروف سماجی شخصیت خواجہ شکیل اور حق گروپ تحصیل حضرو کے نائب صدر فہد میر نے کہا ہے کہ چھچھ میں سودکا کاروبار عروج پر ہے ، سود خوروں نے چھچھ کی غریب اور سادہ لوح عوام کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ہمیشہ کیلئے اپنا غلام بنا رکھا ہے ،اس وقت حضرو میں سودیوں کی تعدا د میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور سود کے کاروبار نے ایک منظم شکل اختیار کر لی ہے ،انہوں نے کہا کہ سود کے کاروبار میں چھچھ کے کئی حاجی نماز ی شامل ہیں جو اپنے کارندوں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو اپنے جال میں پھنسا کر ان سے زندگی بھر کی جمع پونجی چھیننے کے علاوہ انکے گھر بھی بیچوا کر ان کی چمڑی اتار رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او حاجی اعظم خان کوسودیوں کے خلاف ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے سودیوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے ،اب سود کے چنگل میں پھنسے ہوئے غریب سادہ لوح عوام کا چاہیے کہ جو لوگ ان ظالم سودیوں کے ہاتھوں لٹے جارہے ہیں انہیں بلا خوف وخطر آگے آنا چایئے اورانہیں سودیوں کے خلاف مقدمات درج کرانے چاہیے اس سنہری موقع سے سود کی لعنت کا شکار لوگ آگے آئیں ہم انشاء اللہ انہیں مکمل سپورٹ کرینگے اور ان کے خلاف ایکشن کر واکر دم لیں گے ،خواجہ شکیل نے مزید کہا کہ سودیوں کے خلاف ہم ایس ایچ او حضرو اعظم خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔