کامسیٹس یونیو رسٹی اٹک کیمپس کاکانوکیشن ،میجر طاہر صادق مہمان خصوصی

اٹک:کامسیٹس یونیو رسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس کا122واں کانوکیشن ،742فارغ التحصیل طلباءو طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں ، ڈگریوں کا تعلق مینجمنٹ سائنسز ،کمپیوٹر سائنسز ،الیکٹریکل انجینئرنگ اور ریاضی کی شعبہ جات سے تھا ،تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے فارغ التحصیل طلباءو طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے ،اس موقع پرریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر (تمغہ امتیاز)،ڈائریکٹر کامسٹیس اٹک کیمپس ڈاکٹر محمد عبد الرحمن خان ، بانی ڈائر یکٹر کامسٹیس یونیورسٹی اٹک کیمپس ڈاکٹر محمد عظیم،پی اے ٹو ڈائریکٹر کامسٹیس یونیورسٹی اٹک کیمپس ثمین خالد ، ڈاکٹر شکیل احمد ،عمران بشیر ،منیجنگ ڈائریکٹر مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر ،ضلعی رہنماءمیجر گروپ تنظیم اقبال پاشی ، دین شعبہ کمپیوٹر سائنس ،شعبہ مینجمنٹ سائنس ،شعبہ ریاضی ،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ چاروں شعبہ جات کی سربراہان ،اساتذہ اوروالدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب کی مہمان خصوصی میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ 15سالوں بعد آج میں آپ سے مخاطب ہوں جو پودا میں نے2004ءمیں لگایا آج وہ علمی ادارہ اپنی کامیابیوں کی طرف گامزن ہے ،جس کی مجھے انتہائی خوشی ہے ،پسماندہ ضلع اٹک کی ہونہار طالب علموں نے ڈگریاں حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوارا ،اللہ انہیں آنے والے زندگی میں وہ کامیابیاں عطا کرے جس کا وہ تصور بھی نہ کر سکتے ہوں ،میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ اپنی ضلعی نظامت کی دور میں اٹک میں یونیورسٹی کی قیام کیلئے کوشش کی جس پر سابق چیف منسٹر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع اٹک میں یونیورسٹی کی قیام کا اعلان کیاجبکہ اس یونیورسٹی کی قیام میں بے شمار روکاوٹیں ڈالی گئیں ،اس وقت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عظیم نے کلیدی کردار ادا کیا ،ہماری سب سی زیادہ مخالفت اس وقت ہوئی کہ جب یونیورسٹی کے کیمپس کی قیام کیلئے 300کنال اراضی یونیورسٹی کو دی گئی اس کی سب سی بڑی مخالفت سیکرٹری ایگریکلچرنے کی ،میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ میرا جذبہ آج بھی وہی ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اٹک کی عوام کیلئے وہ کام کر کے جاؤں جنہیں اٹک کی عوام کی نسلیں بھی فراموش نہ کر سکیں ۔
