کم وسائل کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں: ملک ریاض الدین

پنڈی گھیب: چیئرمین یونین کونسل ملہوالی و ممبر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود جبکہ علاقے کے مسائل بے پناہ ہیں، جس کے باعث کم وسائل کی وجہ سے مسائل حل کرنے میں خاصی دشواری کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم ایک نئے عزم اور ایک نئے ولولے کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی اور علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کچھ ہو سکا کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے موضع نلہڈ میں گلیوں کی پختگی کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نہلڈ گاﺅں کے ملک غلام سرور، ملک عبدالستار اعوان، ملک سجاد، حکیم دین محمد و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ پسماندگی کا شکار ہے لیکن ہماری ذاتی کوششوں سے یونین کونسل ملہوالی میں تعلیمی کارکردگی باقی علاقوں کی نسبت سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کے وسائل کے میسر آنے کے بعد مزید گلیوں کی پختگی بھی کی جائے گی اور عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی۔
