Tue
12
May
2026

جنڈ(صدیق فخر سے)قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتاہے۔تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاءمیں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ ستاد دراصل قوم کے محافظ ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں کو سنوارنا اور ان کو ملک کی خدمت کے قابل بناناانہیں کے سپرد ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل آرگنائزر میجر گروپ جنڈ ملک عاصم اعوان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں رزلٹ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معلم کا فرض سب فرائض سے زیادہ مشکل اور اہم ہے۔کیونکہ تمام قسم کی اخلاقی ،تمدنی اور مذہبی نیکیوں کی کلید اس کے ہاتھ میں ہے اور ہر قسم کی ترقی کا سرچشمہ اس کی محنت ہے۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کیے اور سکول ہذا کے اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔
