اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مختلف کاروائیاں،9گرفتار

اٹک: اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں09ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے4380گرام چرس ،25گرام ہیروین برآمد ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے03کلاشنکوف02پسٹل 30بور01ریوالور معہ متعدد روند برآمد کر کے قبضہ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پرتھانہ اٹک خورد کے ایس آئی محمد یونس نے ایک مشکوک شخص احمد شہزاد ولد اورنگزیب سکنہ محلہ سندر آباد اٹک شہر سے چرس وزنی1150گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی فتح محمد نے مخبر خاص کی اطلا ع پر ڈھوک چشمی نزد قبرستان ملزم مقدمہ نمبر30/19بجرم 9C/14/15/CNSA,224/225/353/186/147/149ت پ تھانہ انجراء میں مطلوب ملزم عبدالمالک ولد امیر خان ساکن چشمی سے چرس وزنی1400گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ رنگو کے اے ایس آئی رضوان افضل نے مخبر خاص کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص محمد عزیز ولد مواز خان سکنہ حضرو سے 1830گرام چرس برآمد کرلی جس کی مزید تلاشی لینے پر 25گرام ہیروین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ رنگو کے اے ایس آئی حبیب الرحمان نے ایک مشکوک شخص صابر ولد محمد عظیم سکنہ حضرو سے ناجائز اسلحہ 01کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی نعیم شاہ نے مقدمہ نمبر250/18بجرم 395/412/171ت پ میں گرفتار ملزم محمد عاشق ولد عبدالرحمٰن ساکن مرا چرائی اشرف کالونی اڈیالہ روڈ رالپنڈی ،محمد شبیر ولد جمعہ خان قوم گجر سکنہ سنی کوٹ تھانہ گڑھی دوپٹہ تحصیل وضلع مظفر آبادسے دوران انٹروگیشن بروز وقوعہ میں استعمال ہونے والی02 کلاشنکوف معہ متعدد روند برآمد کر ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی افتخار احمد نے ایک مشکوک شخص محمد احسان ولد عالم خان قوم پٹھان ساکن چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے ریوالور 32بور معہ متعد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کے ایس آئی عبدالواعظ نے مخبر خاص کی اطلا ع پر ڈھوک چشمی نزد قبرستان ملزم مقدمہ نمبر30/19بجرم 9C/14/15/CNSA,224/225/353/186/147/149ت پ تھانہ انجراء میں مطلوب ملزم عبدالمالک ولد امیر خان ساکن چشمی سے چرس وزنی1400گرام برآمد کر لی جبکہ مذکورہ کی مزید جامعہ تلاشی لینے پر پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کے اے ایس آئی طارق محمود نے ایک مشکوک شخص عمران خان ولد جاوید ساکن جوہد تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی محمد اکرم نے ایک فورڈ ڈالا نمبری 285-AJKاٹک کی طرف سے آیا جس کو روک کر پڑتال کرنے پر ڈرائیور کانا م وپتہ بعددریافت یعقوب خان ولد محبوب الہی قوم اعوان سکنہ بریار تحصیل وضلع اٹک معلوم ہوا جسکی فورڈ ڈالا گاڑی پڑتال کرنے پر مذکورہ نے 3عدد CNGسلنڈر غیر معیاری لگائے ہوئے تھے۔دریافت پر مذکورہ اوگرہ اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ موقع پر پیش نہ کر سکا۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس۔