اٹک: جعلی موبائل فون کی فروخت عروج پر شہری لٹنے لگے
اٹک :جعلی موبائل فون کی فروخت عروج پر شہری لٹنے لگے بڑے تاجروں کے ساتھ ساتھ کیبن والے پٹھانوں نے نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک و مضافات میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مونو گرام لگے جعلی موبائل فونز کی فروخت عروج پر ہے سادہ لوح افراد کومعروف موبائل فون کے نام پر جعلی موبائل فون تھما کر بھاری رقم وصول کی جاتی ہے واضح رہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں جعلی موبائل جنھیں موبائل فروخت کرنے والے کورین موبائل کا نام دیتے ہیں انتہائی سستے داموں ملتا ہے لیکن شہر میں اصلی موبائل کی قیمت میں دو نمبر موبائل فروخت ہو رہا ہے ان موبائلز میں سافٹ ویئر بھی اصل کمپنیوں کی طرح کیا جاتا ہے جس وجہ سے صارف کو بآسانی دھوکہ دیا جاتا ہے اسی طرح کھوکھے لگا کر موبائل فروخت پرچوری شدہ موبائل کی بھر مار ہوتی ہے ان میں اکثریت کے پاس کوئی سیل پرچیز ریکارڈ موجود نہیں ہوتا جن کے پاس ریکارڈ موجود ہو تو وہ بھی بوگس ہوتا ہے جو کہ قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
