معروف تاجر حبیب الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے 

فتح جنگ:معروف تاجر حبیب الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق عثمانیہ ملک شاپ والے عثمان حبیب ،سلمان حبیب کے والد اور معروف تاجر حاجی زبیر پیپسی والے کے بہنوئی حبیب الرحمان گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ میںپیر سید قاسم شاہ سیالوی، سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،ایم پی اے سردار افتخار خان،چیئر مین سردار مختیار خان،کونسلر محمد سفیر ملک،حاجی اشتیاق رتوال،ایاز خان بالڑہ،حاجی محمد رفیع چھاچھی،ملک محمد سجاد،قاضی فیاض الحق، شوکت خان جعفر،سعید احمدبیکرز،صحافیوں ابرار حسین صابر،صداقت مٹھو،ایم طارق قادری ،سائیں جاوید اقبال کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو چاساں والی ڈھیری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔