مزدوروں کیلئے رہائشی منصوبے، ہسپتال اور سکول ہونے چاہیں: ملک سہیل کمڑیال

کمڑیال:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے یوم مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے لئے ریلیاں ، ورکشاپس،اور سیمینار سب انعقاد کرتے ہیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ہم مزدوروں کے حقوق کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک میں سی پیک کا منصوبہ چل رہا ہے لیکن کوئی بھی مزدور آپ ہیلمٹ گاگل، داستانے اور سیفٹی بیلٹ کے ساتھ نہیں دیکھیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لئے رہائشی منصوبے خواب بن کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ کام زخمی ہونے والے مزدوروں کی شنوائی نہیں ہوتی جبکہ ناقص عدالتی نظام کے سبب مزدور بھی ایڑیاں رگڑ تا نظر آتا ہے۔ کیا یہ نا انصافی تصور نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا بیرونِ ملک کی طرح پاکستان میں بھی ہر مزدور کی لائف انشورنس ہونی چایئے تاکہ اگر کوئی مزدور زخمی ہو جائے یا مر جائے تو انشورنس کے ذریعے اس کی فیملی کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی درالحکومت سمیت ملک بھر مزوروں کے بچوں کے لئے سکول یا ہسپتال نہیں بنایا گیاجس میں وہ اپنے بچوں کو پڑھااور علاج کروا سکیں۔انہوں نے کہا کہ قلیل تنخواہ کے عوض مزدوروں سے 12سے14گھنٹے کام لیا جا رہا ہے اور ہمارے لیبر انسپکٹر دفتروں میں بیٹھ کر جمع تفریق کرتے ہیں۔کیا یہ مزدوروں کا استحصال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداری، کنٹریکٹ اور روزانہ کی اجرت پرکام کرنے والے کسی غلام سے کم نہیں۔
