جنڈ: گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول آر ایس جھمٹ بنیادی سہولیات سے محروم

جنڈ: ترقی یافتہ معاشروں میں تعلیم کو بنیادی اہمیّت دی جاتی ہے، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹریسکول میں چار دیواری کا نہ ہونا انتظامیہ کے لے سوالیہ نشان ہے۔ایلیمنٹریسکول میں موجود بچے اس ملک کا آنے والا مستقبل ہیں- سکول میں بنیادی سہولیات کی محرومی سے بچے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور اساتذہ بھی آسانی سے نصابی سرگرمیاں انجام نہیں دلوا سکتے- بنیادی سہولیات میں پانی، بجلی، فرنیچر کے ساتھ ساتھ سٹاف کی تعداد کا پورا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے- اس سکول میں موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی فرنیچر کے نا ہونے کی وجہ سے بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں اور انہیں محرومیوں کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو داخل کرانے سے کتراتے ہیں اس لیے اہلیان علاقہ کی حکام بالا سے درخواست ہے کہ ہماری نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس سکول کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
