پنڈی گھیب: یوم القدس کے موقع پر ریلی کا انعقاد

پنڈی گھیب: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل پنڈی گھیب کے زیر اہتمام گزشتہ ورز نماز جمعہ کے بعد یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا جو سابق چیئرمین بلدیہ آفتاب احمد حیدری، مولانا غلام عبا س کہانہ ، بابو سبطین جعفری اور غضنفر جعفری کی قیادت میں مسجد سجادیہ سے نکالی گئی اور مین بازار کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی انصاری مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام عباس کہانہ نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور ریاست فلسطین کے قیام تک امت مسلمہ کا احتجاج جاری رہے گا جبکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے یہود و نصاریٰ کی سازشوں اور طاقت کے بل بوتے پر قائم کیا گیا کوئی بھی حریت پسند، غیرت مند اور ایمان کامل مسلمان اس ناجائز ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ۔
