ڈینگی خطرناک بیماری ،خاتمے کیلئے ملکر کوششیں کرنی ہونگی:کامران خاکی

فتح جنگ: ڈینگی جیسی خطرناک بیماری کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکر کوششیں کرنی ہونگی حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل فتح جنگ کے کوارڈینٹر ملک کامران خاکی نے بطور مہمان خصوصی محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کی شبانہ روز محنت کی بدولت تحصیل فتح جنگ میں ڈینگی کا خاتمہ ہوچکا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ آئندہ بھی اس مہم کو جارہی رکھا جائے گا ایم ایس ڈاکٹر منصور الحق نے کہا کہ احتیاتی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی کا مناسب انتظامات کرنے سے اس وباء سے بچا جاسکتا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ میں ڈاکٹر عابد علی خان کی سربراہی میں ڈینگی کائونٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں پر متاثرہ مریضوں کو علاج کی مکمل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں اور ابتدائی ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہے سیریس مریضوں کو ہولی فیملی منتقل کیا جاتا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فتح جنگ ڈاکٹر جنید صادق نے کہا کہ ہمارا عملہ پوری تحصیل میں گھر گھر جاکر ڈینگی سے بچائو کیلئے آگہی مہم چلا رہا ہے اگر کسی بھی فرد کو کہیں بھی ڈینگی مچھر کا لاروا نظر آئے تو وہ فوراََ ہمارے آفس سے رابطہ کرے ہماری ٹیم انکو مکمل رہنمائی کرے گی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس،چیف آفیسر بلدیہ خان بادشاہ،صدر انجمن بہبود مریضاں ملک رفاقت اعوان،صدر سماجی بہبود کونسل ڈاکٹر غلام یاسین اطہر،اسسٹنٹ ڈرائریکٹر لوکل گورنمنٹ منیر خان،سینٹری انسپکٹر جاوید اقبال،سیکرٹری یونین کونسل،محکمہ ہیلتھ کے اہلکار ،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام یاسین اطہر نے کہا کہ لوگوں میں صفائی کے متعلق شعور اجاگر کرنے ڈینگی کے انسداد کیلئے آگہی مہم کیلئے ہماری سماجی تنظیمیں مکمل تعاون کریں گی اس مہم میں تمام طبقات کو شامل کیا جائے اور اس مہم کو وسیع کیا جائے ۔
