Sat
02
May
2026

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، اب بھی ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔ مانچسٹر میں بھارت سے شکست کے بعد مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید کا دامن نہیں چھوڑ سکتے، جنوبی افریقا کیخلاف اگر مومینٹم مل گیا اور اگلے چار میچز اچھے مارجن سے جیتے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے نتائج تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں لیکن اپنی کارکردگی پر اپنا ہی کنٹرول ہے اور اگر اچھی کارکردگی دکھا کر، بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔
