Mon
18
May
2026

جنڈ: ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا تحصیل جنڈ کا دورہ، جنڈ شہر اور گردونواح عوام کی غمی و خوشی میں شرکت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے جنڈ شہر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل آرگنائزر میجر گروپ پی ٹی آئی ملک عاصم اعوان ، سابق چیئرمین یوسی کھنڈہ ملک غلام حسین اور چیئرمین یوسی چھپڑی ملک اشراف بھی تھے انہوں نے جنڈ شہر میں محمد اقبال کی بیوی اور صحافی ملک جلیل کی چچی کی وفات پر ، محلہ گرڈ سٹیشن میں محمد اقبال کشمیری کے صاحبزادے کی وفات پر، یو سی جابہ میں ملک امانت کے بہنوئی کی وفات پر موضع بھال میں نمبردار رئوف کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کی۔
