جنڈ:واپڈا کی طرف سے ناجائز بلوں میں اضافہ پر اہلیان بھنڈر کا احتجاج

جنڈ ( ظفر اقبال سے + اٹک نیوز رپورٹ)واپڈا کی طرف سے ناجائزا ضافی بلوں کے خلاف گاﺅں بھنڈر کے عوام کا واپڈا آفس کے باہر احتجاج ۔متاثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ نے کس قانون کے تحت واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کے کہنے پر اضافہ کیا۔ بجلی بلوں میں کیا گیا اضافہ فوراََواپس لیا جائے ۔ احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ تین دن پہلے بھی ہم نے اپنی شکایات ایس ڈی او واپڈا کے سامنے رکھیں جس کے حل کا انھوں نے یقین بھی دلایا،لیکن ابھی تک یہ اضافہ واپس نہیں لیا گیا جو غریب عوام کے ظلم ہے ۔یہ اضافہ واپس لینے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اگر ہمارا جائز مطالبہ جلد پورا نہیں کیا گیا تو ہم روڈ بلاک کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔متاثرین نے ضلعی انتظامیہ ڈی سی او اٹک اور اسٹنٹ کمشنر سے واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کے آڈٹ کا بھی پر زور مطالبہ کیا ۔ متاثرین اس سلسلے میں اعلیٰ احکام اور ڈی سی او اٹک سے انکوائری کا مطالبہ بھی کر رہے تھے ۔